پی ایس ایل6: بقیہ تمام میچزکراچی میں ہونگے

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کے بقیہ میچز رواں سال جون میں کراچی میں  کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

بی سی بی کے مطابق بورڈ اور فرنچائزز نے فیصلہ جمعرات (آج) کو منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس میں کیا۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی مئی،اپریل، اگست اور ستمبر میں بین الاقوامی مصروفیات کے باعث جون کی ونڈو کو ایونٹ کے لیے سب سےموزوں قرار دیا گیا ہے۔

ایونٹ کے بقیہ 20میچز اب قومی کرکٹ ٹیم کی 13مئی کو زمبابوے سے واپسی اور 26جون کو انگلینڈ روانگی کے درمیان وقت میں شیڈول کیے جائیں گے۔

پی سی بی کی انتظامیہ اب ایونٹ کے بقیہ میچوں سے متعلق آپریشنل اور لاجسٹک انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد فرنچائز مالکان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کرے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube