Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

آرمی چیف سے پشاور زلمی کےکوچ مینٹور کی ملاقات

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی، کوچ ڈیرن سیمی، مینٹور ہاشم آملہ اور محمد اکرم نے ملاقات کی۔

ملاقات میں قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے کردار پر کرکٹرز کو سراہا جبکہ ملاقات پر حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پی ایس ایل کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ جلد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑ جائے گی۔

جنرل باجوہ سے گفتگو میں مہمان کرکٹرز نے پاکستان کے مختلف حصوں کے اپنے دوروں کے بارے میں تجربات سے آگاہ کیا۔

ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے اس موقع پر پاکستان کو ایک خوبصورت اور پرامن ملک قرار دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube