ویڈیو: پولارڈ کے6 گیندوں پر6 چھکے

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 4 months ago

ویسٹ انڈیزکے کیرون پولارڈ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6چھکے لگانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے۔

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کیرون پولارڈ سے قبل جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

کیرون پولارڈ نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف ٹی20 میچ میں انجام دیا جس میں لنکن ٹیم نے کالی آندھی کو جیت کیلیے 132 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے پولارڈ کی جارحانہ اننگز کی بدولت آسانی سے پورا کرلیا۔

میچ کی دلچسپ بات یہ تھی کہ سری لنکن اسپنر اکیلا دھننجایا نے ایک اوور قبل کرس گیل، نکولس پورن اور لیوس کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی جبکہ اگلے اوور میں پولارڈ نے ان کی ایک نہ چلنے دی اور اسپنر کی 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑدیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube