Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

کرونا کیسزمیں اضافہ، پی ایس ایل6 غیرمعینہ مدت تک ملتوی

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 8 months ago
PCB-Qaddafi-Stadium-Lahore-security-bio-secure-bubble-Online

فوٹو: آن لائن

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا کے بڑھتے کيسز کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ايس ايل) 6 کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر ديا۔

جمعرات 4 مارچ کو پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پی ایس ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق کرونا کے اب تک 7 کيسز سامنے آچکے ہيں جس کی وجہ سے ایونٹ کو فوری ملتوی کرنا پڑا۔

کرکٹ بورڈ اب فوری طور پر 6 ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کرونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹوو وسیم خان نے پریس کانفرنس میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ايس ايل کو غير معينہ مدت تک ملتوی کيا گيا ہے اور اب ہم آگے کی ونڈو تلاش کريں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری تھی۔ باٸیو سیکیور میں ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا ہوتا ہے اور اب ہم اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

تین افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئےہیں، پی سی بی

ایونٹ کے ملتوی ہونے پر ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل بڑا برینڈ بن گیا ہے جس سے کرکٹ کو بڑا نقصان ہوگا۔ میچز کو ری شیڈول کرنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ اس سال اور بھی بڑے ایونٹس ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے بڑے سخت رولز تھے۔ میں خود بائیو سیکیور ببل میں ہوں اور جم کی بھی مشکل سے اجازت ملتی تھی۔ ایک متاثرہ لڑکے کو وارم اپ میچ بھی کھلایا گیا۔

واضح رہے کہ یکم مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسلام آباد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ملتوی کیا گیا تھا۔ تاہم اسکے بعد مزید کیسز میں اضافہ ہوا۔

ایونٹ میں اب تک چودہ میچز کھیلے گئے تھے۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز سرفہرست جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube