Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

گلیڈی ایٹرز کا سلطانز کو 177رنز کا ہدف

SAMAA | - Posted: Mar 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Mar 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کے چودھویں میچ میں کوئٹۃ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 177 رنز کا ہدف دیدیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نوجوان عثمان خان نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کیا اور 81 رنز کی اننگز کھیلی۔ صائم ایوب 23، فاف ڈوپلسی 17، اعظم خان17، سرفراز احمد3، بین کٹنگ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے 11 اور قیس احمد1 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ملتان کی جانب سے شاہنواز دھانی، عمران طاہر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سہیل خان، عمران خان جونئیر ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

ملتان سلطانز کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، جیمز وینس، شان مسعود، ریلی روسو، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، کارلوس برتھ ویٹ، سہیل خان، عمران طاہر، عمران خان جونئیر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ: کپتان سرفراز احمد، فاف ڈو پلیسی، عثمان خان، محمد عظم، صائم یوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، ڈیل اسٹین، محمد حسنین اور قیس احمد شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube