Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 189رنز کا ہدف دیدیا

SAMAA | - Posted: Mar 3, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 3, 2021 | Last Updated: 4 months ago
PSL PZ

فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹںگ کی دعوت دی۔ پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 188 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے روی بوپارا 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شیرفین ردرفورڈ 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کراچی کنگز کے بولر ڈینیل کرسچن نے آخری اوور میں 32 رنز دیے۔

کراچی کنگز کے محمد الیاس اور عباس آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 3 میچز جیت کر سرفہرست ہے جبکہ کراچی کنگز 2 میچز جیت کر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

WhatsApp FaceBook
PSL

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube