گلیڈی ایٹرز یونائیٹڈ کو بڑا ہدف دینے میں ناکام

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کے بارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 157رنز کا ہدف دیدیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کیھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بیٹنگ کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز شروع ہی سے دباؤ کا شکار نظر آئے۔ کوئٹہ کی جانب سے اوپنر صائم ایوب5، کیمرون ڈیلپورٹ1، فاف ڈوپلیسی17، اعظم خان4 اور بین کٹنگ 23 رنز بناسکے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سرفراز احمد شاندار مزاحمت کی اور54 رنز بناکر فہیم اشرف کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف3، حسن علی2 جبکہ شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ: کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، روحیل نذیر، حیسن طلعت، آصف علی ، افتخار احمد، پال اسٹیرلنگ، فہیم اشرف، محمد وسیم جونئیر، حسن علی اور موسیٰ خان شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ: کپتان سرفراز احمد، فاف ڈوپلیسی، کمیرون ڈیلپورٹ، محمد اعظم، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، ڈیل اسٹین، محمد حسنین اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube