کنگز سنسنی خیرمقابلے کےبعد فتحیاب

SAMAA | - Posted: Mar 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کے تیرہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دیدی۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے اوپنر شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جوکلارک نے 17، کولن انگرم 3 جبکہ محمد نبی نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پشاور کی جانب سے ثاقب محمود نے 2 جبکہ محمد عمران، محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بابراعظم نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے کراچی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور کنگز کو فتح سے ہمکنار کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹںگ کی دعوت دی۔ پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 188 رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کے روی بوپارا 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شیرفین ردرفورڈ 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کراچی کنگز کے بولر ڈینیل کرسچن نے آخری اوور میں 32 رنز دیے۔

کراچی کنگز کے محمد الیاس اور عباس آفریدی نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 3 میچز جیت کر سرفہرست ہے جبکہ کراچی کنگز 2میچز جیت کر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube