تین افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئےہیں، پی سی بی

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تین افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ تین افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور جن افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ 10دن آئسولیشن میں رہیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائريکٹر ميڈيا پی سی بی سمیح الحسن برنی نے کہا کہ کرونا ٹیسٹ جن کے مثبت آئے اس میں دو غیر ملکی کھلاڑی اور ایک لوکل اسٹاف ممبر ہے۔ ہم نے نیشنل اسٹیڈیم اسٹاف اور براڈ کاسٹر کے بھی ٹیسٹ لیے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ منگل 2 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔

کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان میچ ملتوی کردیا گیا

ڈائريکٹر ميڈيا پی سی بی نے کہا کہ 3 بجے پی ایس ایل کمیٹی اور فرنچاٸز کی ورچوئل میٹنگ ہوگی جس میں تمام فرنچاٸز کو کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔ میٹنگ میں فرنچائز مالکان اور بورڈ حکام شريک ہوں گے۔

سميع الحسن برنی نے کہا کہ 50 فيصد شائقين کی اجازت اين سی او سی نے دے رکھی ہے لہٰذا پی سی بی يا فرنچائز اونر کو ذمہ دار ٹھہرانا زيادتی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں ڈائريکٹر ميڈيا کا کہنا تھا کہ بائيو سکيور ببل ميں وقت گزارنا مشکل ہوتا ہے لیکن بائيو ببل کو ويک کہنا نامناسب ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ ملتوی کر دیا گیا تھا جو کہ آج کھیلا جانا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube