کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان میچ ملتوی کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آج کا میچ ملتوی کردیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سامنا کرنا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ انہیں 2 روز قبل کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس پر کھلاڑی کو فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فواد احمد کی ٹیم میں شامل تمام ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ اسکواڈ کے دیگر اراکین کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ رات 9بجے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب ملتوی کردیا گیا ہے۔دونوں ٹیمیں کل (منگل) کے روز مدمقابل آئیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube