سرفراز کی شاندار بلےبازی،زلمی کو 199رنز کا ہدف

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 199 رنز کا ہدف دیدیا۔

کوئٹہ کی جانب سے نوجوان بلےباز صائم ایوب 21، کیمرون ڈیل پورٹ 2، اور فاف ڈوپلیسی 37، اعظم خان 47، محمد نواز 2 جبکہ بین کٹنگ بغیر کوئی رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پشاور کی جانب سے محمد عمران اور وہاب ریاض ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

سرفراز احمد نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 81 رنز بنائے، زاہد محمود اور ڈیل اسٹین بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زلمی نے گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ایونٹ میں پشاور زلمی دو میچز کھیل کر ایک میں کامیاب رہی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے دونوں میچز ہار کر پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر ہر موجود ہے۔

پشاور زلمی کا اسکواٖڈ: کپتان وہاب ریاض، امام الحق، کامران اکمل، ٹام کیڈمور، شعیب ملک، حیدر علی، ایس ردرفورڈ، مجیب الرحمان، ثاقب محمود، محمد عمران جونئیراور محمد عرفان شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ: کپتان سرفراز احمد، فاف ڈوپلیسی، کمیرون ڈیلپورٹ، محمد اعظم، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، ڈیل اسٹین، محمد حسنین اور عثمان شینواری شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube