Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

شرجیل کی سنچری رائیگاں، کنگز کو یونائیٹڈ کےہاتھوں شکست

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 7 months ago

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ 6 کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے بعد کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹاس ہارنے کے بعد کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابراعظم نے 176 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔

کراچی نے مقرہ 20 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے، کنگز کی جانب سے شرجیل خان نے 105، بابراعظم 62، محمد نبی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈینیل کرسچن نے 12 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز متاثر کن نہ رہا، فل سالٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کپتان شاداب خان صفر، ایلکس ہیلز 46، فہیم اشرف25، حسین طلعت 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد کی جانب سے افتخار احمد 49 اور آصف علی 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کنگز کی جانب سے محمدعامر، عماد وسیم، وقاص مقصود اور محمد نبی ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے ٹونامنٹ کے افتتاحی میچ کوئٹہ کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔

دونوں ٹیمیں پاکستان سپر لیگ 6 میں اب تک پوائنٹس ٹیبل پر باالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

پشاور زلمی کا اسکواڈ:

کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، لیوس جارجی، فہیم اشرف، حسن علی، ظفر گوہر اور محمد وسیم جونئیر شامل ہیں۔

کراچی کنگز کا اسکواڈ: کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرم، جوکلارک، محمد نبی، ڈینیل کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube