Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

کرس گیل،راشدخان کےبعدحسن علی کاگگلی چیلنج وائرل

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago

تصویر:حسن علی/انسٹاگرام

پاکستان سُپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن میں متعارف کروائے جانے والے گُگلی ڈانس چیلنج پرکرکٹرحسن علی ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہے۔

دوروز قبل پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کی ڈانس ویڈیو شیئرکرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے بھی اس چیلنج میں حصہ لینے کو کہا گیا تھا۔

ٹوئٹرپرہیش ٹیگ گگلی چیلنج کے ساتھ شائقین تو ویڈیوز شیئرکرہی رہے ہیں لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی بھی اس کسوٹی پر خوب پورا اترے۔

گگلی چیلنج پر ڈانس کرتے ہوئےحسن علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہوئی اور مداحوں نے دلچسپ تبصروں میں حسن کی پُھرتی کوخوب سراہا۔

حسن کے علاوہ لاہور قلندرز کے راشد خان نے بھی اس چیلنج میں حصہ لیکر مداحوں کو محظوظ کیا۔

پی ایس ایل کےچھٹے ایڈیشن کا آغاز20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہوا جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے دوران تماشائیوں کو محدود تعداد میں اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دی ہے جس کے تحت میچز کے دوران 20 فیصد تماشائی لائیو دیکھ سکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube