Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

سلطانز کا زلمی کو جیت کیلیے 194رنز کا ہدف

SAMAA | - Posted: Feb 23, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 23, 2021 | Last Updated: 7 months ago

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپرلیگ سیزن سکس کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 194رنز کا ہدف دیدیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں زلمی نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، کرس لین 1، صہیب مقصود 36 جبکہ جیمس وینس 84 رنز بناسکے۔ ریلی روسو 14 اور خوشدل شاہ 6 رنز کے ساتھ  ناقابل شکست رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود 2 جبکہ محمد عمران اور محمد عرفان ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اور پشاور زلمی کو لاہور قلندرز نے شکست دی تھی۔

پشاور زلمی کا اسکواڈ: کپتان وہاب ریاض ، کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، شعیب ملک، ٹام کیڈمور، ایس ردرفورڈ، مجیب الرحمنٰ، ثاقب محمود، محمد عمران اور محمد عرفان شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، کرس لین، جیمس وینس، صہیب مقصود، ریلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس برتھویٹ، سہیل تنویر، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube