Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > کھیل

گوادراسٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹیموں کامقابلہ ہوگا، فخرعالم کادعویٰ

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 1 week ago

فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی ٹیموں کا میچ کروانے پر غور شروع کردیا۔

پی سی بی نے بلوچستان حکومت کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کی دو ٹیموں کا نمائشی میچ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں کروانا چاہتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ گوادر کی خوبصورتی نے سب کو متاثر کیا ہے، میچ کھیلنے کے انتظامات کئے جائیں۔

وسیم خان نے درخواست کی کہ بلوچستان حکومت کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گوادر میچ کھیلنے کیلیے رضامندی ظاہر کرے تاکہ دونوں ٹیموں کے مابین نمائشی میچ 25 مارچ کو منعقد کرایا جاسکے۔

گلوکار فخر عالم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان گوادر اسٹیڈیم میں میچ کے انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں۔ جنہوں نے گوادر کی پروموشن میں اتنا بڑا قدم اٹھایا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube