Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی

SAMAA | - Posted: Feb 21, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Feb 21, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
Lewis Gregory

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف 19ویں اوور پر حاصل کر لیا۔ لیوز گریگوری 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ایلکس ہیلز 29 اور فہیم اشرف 22 رنز بنا کر آؤٹ رہے۔

پاکستان سپرلیگ: کب کیا ہوا

لیوز گریگوری کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کپتان محمد رضوان نصف سنچری بنا کر 71 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر محمد وسیم نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پہلی مرتبہ ملتان سلطانز کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتانی شاداب خان کریں گے۔

ٹاس جیتنے والے اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ اسوقت گراؤنڈ پر کافی اوس ہے اور ہم ملتان سلطانز کو 140 رنز تک محدود کرنے کوشش کریں گے۔

ملتان سلطانز کے نئے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی بہترین ٹیم کھیلا رہے ہیں۔ ہم نے چیزوں کو آسان رکھا ہے اور میں چیزوں کو آسان رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

ایلکس ہیلز، فل سالٹ، کپتان شاداب خان، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، لیوز گریگوری، فہیم اشرف، حسن علی، ظفر گوہر، محمد وسیم جونیئر۔

ملتان سلطانز

کپتان محمد رضوان، کرس لین، جیمز وائنز، ریلی روسو، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ، سہیل تنویر، محمد عمر، صہیب اللہ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube