Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

پشاورزلمی کی برانڈایمبیسڈرکانام سامنےآگیا

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 7 months ago

فائل فوٹو

بالآخرشائقین کرکٹ کو اس سوال کا جواب مل ہی گیا کہ 20 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں پشاور زلمی نے کسے اپنا برانڈ ایمبسڈرمنتخب کیا ہے۔

پشاورزلمی کے چیف ایگزیکٹو جاوید آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ اس باربھی زلمی کی ایمبیسڈر اداکارہ ماہرہ خان ہوں گی۔

جاوید آفریدی نے لکھا ” یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ سیزن 6 کیلئے زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ماہرہ خان ہوں گی”۔

ماہرہ کو پی ایس ایل سیزن 3 اور 4 میں زلمی کا برانڈ ایمبیسڈرمقررکیاجاچکا ہے۔ ماہرہ سیزن 4 میں زلمی کے آفیشل ترانے میں بھی دکھائی دی تھیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پریہ اطلاعات سرگرم تھیں کہ اس بارپشاورزلمی پاکستان میں دکھائے جانے والے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ”ارطغرل ” میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ایسرا بالجیک کو اپنا برانڈ ایمبیسڈرمقرر کریں گے۔

کیا پی ایس ایل میں پشاورزلمی کا ترانہ ریحانہ گائیں گی؟

جولائی 2020 میں جاوید آفریدی نے ارطغرل کے ہیرو انجن التان کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے سے متعلق رائے مانگے جانے کے بعد ایسرا کوبرانڈ ایمبیسڈربنانے کاعندیہ دیتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا تھا، کیسا لگے گا اگرہم یہی آفرحلیمہ سلطان کو بھی کریں ۔

جواب میں ایسرانے بھی اپنی ٹویٹ میں جاوید آفریدی اورپشاورزلمی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھاتھا ”میں آپ کے ساتھ جلد اچھی خبرشیئرکروں گی۔

پی ایس ایل سیزن 6 کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 20 فروری ک کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube