Saturday, July 31, 2021  | 20 Zilhaj, 1442

پی ایس ایل6: ٹکٹوں کی فروخت تعطل کا شکار

SAMAA | and - Posted: Feb 15, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA | and
Posted: Feb 15, 2021 | Last Updated: 6 months ago

فوٹو: فیسبک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز سے ہونا تھا تاہم معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے حکام کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں این سی او سی نے پی سی بی سے فیملیز کیلیےکرونا پروٹوکولز مانگے مانگ لیے ہیں۔

کرکٹ بورڈ نے این سی او سی کو جوابی خط میں سوال اٹھائے ہیں کہ ’کیا ایک فیملی کے افراد کیلیے سماجی فاصلے ضروری ہیں؟ کتنی عمر تک کے بچوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی؟‘۔

پی ایس ایل6: غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

فیملیز پروکوٹولز کے باعث ٹکٹوں کی فروخت تعطل کا شکار ہے جبکہ این سی او سی  سے ہدایت ملنے کے بعد ٹکٹوں کی آن لائن سیل شروع ہوگی، ٹکٹوں کی قمیت 500 سے 5 ہزار تک رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی اسٹیڈیم میں فیملیز کے لیے الگ الگ انکلوژرز مخصوص ہوں گے جبکہ افتتاحی میچ، فائنل اور ویک اینڈ میچز کیلیے ٹکٹس کی قمیتیں مختلف مختلف ہوں گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کا میلا 20 فروری کو کراچی سے شروع ہوگا، تمام ٹیمیں آج سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرینگی۔ پریکٹس سیشنز اور میچز کیلئے مجموعی طور پر 18 پچزکی تیار کی گئیں ہیں جن میں اسپن، فاسٹ، بیٹنگ اور بائونسی پچز تیار کی گئیں ہیں جبکہ ایک پچ پر سنگ مرمر بھی نصب کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 6: آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ شروع

افتتاحی تقریب میں پہلی بار عالمی شہرت یافتہ فن کار پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔ تقریب کا کچھ حصہ ترکی میں خصوصی طور پر بنائے گئے ایک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 6 کا افتتاحی میچ 20 فروری کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین شام 7بجے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تماشائیوں کیلیے اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژر کی صفائی کا عمل مکمل کیا جارہا ہے، احاطے میں فوڈ اسٹالز لگانے کا بھی آغاز ہوگیا، اتوار کو اسٹیڈیم کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube