پی ایس ایل6: غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: کراچی کنگز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کیلیے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلیے کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ ہرشل گبز سمیت 3 کھلاڑی شہرقائد پہنچ گئے ہیں۔

جنوبی افریقی کھلاڑی کولن انگرام، ویسٹ انڈین چیڈوک والٹن اور افغان کرکٹر نور احمد کراچی پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی آج رات کراچی پہنچیں گے جبکہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق، کامران اکمل نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

پی ایس ایل کی دیگر فرنچائز ٹیمیں اسلام آباد یونائٹیڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر اورلاہور قلندر کے کھلاڑی بھی کراچی آئیں گے۔

کرونا رپورٹ کلیئر آنے پر کھلاڑی اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل میں جائیں گے جبکہ فرنچائز ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز 15 فروری سے شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا افتتاحی میچ 20 فروری کو ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube