Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: ٹی20 ٹرافی کی رونمائی

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کیلیے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بدھ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی کپتان بابراعظم اور جنوبی افریقی ٹیم کے ٹی 20 کپتان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

دوسری جانب مختصر فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کےدرمیان چودہ میچز ہوئے، جن میں سے 8 میں پروٹیز نے میدان ماراجبکہ 6 میچز پاکستان نےجیتے ہیں۔

ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کا ریکارڈ بھی شاندار ہے، قومی ٹیم نے پاکستان میں 18 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 14 میں فتح گرین شرٹ کے نام رہی جبکہ اسے 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شاہینوں نے پاکستان میں کھیلتے ہوئے گزشتہ 5 ٹی 20 میں مسلسل کامیابی حاصل کی ہے جبکہ جنوبی افریقا آخری 4 ٹی 20 مقابلے میں کوئی میچ اپنے نام نہیں کرسکا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube