فوٹو: پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بلے باز بابراعظم کریں گے، اسکواڈ میں بابراعظم کے علاوہ عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔
Pakistan retain same 17 for the second Test
More: https://t.co/38gT5pRM8O#PAKvSA | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/3DS65yvAZ7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 3, 2021
پاکستان اور جنوبی افريقہ کے درمیان دوسرا ٹيسٹ 04 فروری سے پنڈی نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ سیریز کا پہلے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب پنڈی ٹیسٹ کیلیے دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں ٹریفک پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔