Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

چترال میں اسنو اسپورٹس فیسٹیول کا اختتام

SAMAA | - Posted: Feb 1, 2021 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 1, 2021 | Last Updated: 12 months ago

چترال کے علاقے مڈک لشٹ میں تین روزہ ہندوکش اسنو اسپورٹس فیسٹیول کا اختتام ہوگیا۔

فیسٹیول کے آخری روز کھلاڑيوں نے اسکيئنگ کے مقابلوں ميں مہارت دکھائی جبکہ سياح بھی ایونٹ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

اسکیئنگ کے علاوہ اسنو ٹیوبنگ، ٹریکنگ، اسنو بورڈنگ، آئس سکیٹنگ، آئس ہاکی اور دیگر کھیل شامل تھے۔

منتظمين کا کہنا تھا کہ وہ ايونٹ کے ذريعے سياحت کو فروغ دينا چاہتے ہيں۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کينیڈین ہائی کمشنر گلیمر وینڈی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اس علاقے میں برف کے کھیلوں اور سیاحت کو فروغ دینے میں مقامی لوگوں کی ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

چترال کا علاقہ مڈک لشٹ سطح سمندر سے 8 ہزار 500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ دوران ایونٹ کيلاش کی ثقافت کو بھی فروغ دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube