Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

پی سی بی کاکھلاڑیوں کو کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 30, 2021 | Last Updated: 8 months ago

فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو کرونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کرليا۔

پی سی بی کے مطابق کرونا ویکسین کیلیے مختلف کمپنیز سے رابطے میں ہیں، ویکسین لگنے کے بعد کرکٹرز کرونا اور بائیوببل سے نجات حاصل کرلینگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے آفیشلز کو بھی کرونا ویکسین لگوائے گا۔

اس سے قبل بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دوبارہ شروع کرنے کی غرض سے فروری کے آخر تک سینکڑوں کھلاڑیوں کو کرونا وائرس ویکسین لگانے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو کرونا وائرس کے باعث کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ڈومیسٹک سیزن اور دورہ ویسٹ انڈیز ہی بائیو بل میں کھیلا گیا تھا جبکہ دیگر ایونٹس کو معطل کردیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube