Friday, March 5, 2021  | 20 Rajab, 1442
ہوم   > کھیل

کراچی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے 29رنز کی برتری حاصل کرلی

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: پی سی بی

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے جبکہ 29 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان ٹیم سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور مہمان جنوبی افریقی ٹیم پر 158 رنز کی برتری بھی حاصل کی تھی۔

تیسرے روز کے کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، کپتان کوئنٹن ڈی کوک صفر اور مہاراج 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 74، ڈین ایلگر 29، رسی وین ڈیر ڈوسن64 جبکہ فاف ڈو پلیسی نے 10رنز بنائے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 308 رنز 8 وکٹوں پر بقیہ اننگز شروع کی۔ قومی ٹیم 70 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جبکہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

فواد عالم نے مڈل آرڈر میں شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی جبکہ انٹرنیشنل ٹیسٹ کیرئیر کی 8 اننگز میں 500 رنز بھی بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ فواد عالم نے 41 کی اوسط سے رنز اسکور کیے۔

کراچی ٹیسٹ: فواد کی سنچری، پاکستان کو 88رنز کی برتری حاصل

فواد عالم کے علاوہ نمایاں رنز بنانے والوں میں اظہر علی نے 51 اور فہیم اشرف نے 64 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج اور کگیسو ربادا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کگیسو ربادا نے ٹیسٹ میں اپنی 200 وکٹیں بھی پوری کر لیں۔

پچ رپورٹ

سابق کپتان وسیم اکرم نے بتایا کہ پچ پر گھانس نہیں ہے بلکہ بالکل فلیٹ ہے۔ میچ میں کم سے کم دو اسپنرز کو شامل کیا جانا چاہیئے۔ اگلے پانچ روز تک کراچی کا موسم خشک اور سرد رہے گا، بارش کا امکان نہیں۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، محمد رضوان، حسن علی، فواد عالم، شاھین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، نعمان علی، یاسر شاہ۔

جنوبی افریقہ

کپتان کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسی، رسی وین ڈیر ڈوسن، ٹیمبا باوما، جارج لنڈے، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، انرچ نورٹی، لنگی نگیدی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube