Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

کراچی ٹیسٹ: فواد کی سنچری، پاکستان کو 88رنز کی برتری حاصل

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 27, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: پی سی بی

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 8 وکٹوں پر 308 رنز بنا لیے جبکہ مہمان ٹیم پر 88 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

فواد عالم نے مڈل آرڈر میں شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی جبکہ انٹرنیشنل ٹیسٹ کیرئیر کی 8 اننگز میں 500 رنز بھی بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ فواد عالم نے 41 کی اوسط سے رنز اسکور کیے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 33 رنز 4 کھلاڑیوں کے نقصان سے بقیہ اننگز شروع کی۔ پاکستان کو اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلیے187 درکار تھے۔ فواد عالم اور اظہر علی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مشکل صورت حال سے نکالا۔ پہلے سیشن کے اختتام تک اظہر علی اور فواد عالم کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کے باعث پر قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے اسکور 104 رنز تک پہنچا دیا تھا۔

قومی کرکٹ نے دوسرے کے اختتام تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنالیے ہیں، پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 11 اور نعمان علی 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے روز پاکستان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں فواد عالم 109 ، فہیم اشرف 64 ، اظہر علی 51 اور نائب کپتان محمد رضوان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹیسٹ کے پہلے روز عمران بٹ 9، عابد علی 4، کپتان بابر اعظم 7 اور شاھین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فاسٹ بولر کگیسو ربادا ، کیشو مہاراج ، انرچ نورٹی اور لنگی نگیدی بالاترتیب 2،2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔

ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم 220 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ ایڈن مارکرم نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے۔ یاسر شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی ٹیسٹ: قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر مشکلات کاشکار

پچ رپورٹ

سابق کپتان وسیم اکرم نے بتایا کہ پچ پر گھانس نہیں ہے بلکہ بالکل فلیٹ ہے۔ میچ میں کم سے کم دو اسپنرز کو شامل کیا جانا چاہیئے۔ اگلے پانچ روز تک کراچی کا موسم خشک اور سرد رہے گا، بارش کا امکان نہیں۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، محمد رضوان، حسن علی، فواد عالم، شاھین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، نعمان علی، یاسر شاہ۔

جنوبی افریقہ

کپتان کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسی، رسی وین ڈیر ڈوسن، ٹیمبا باوما، جارج لنڈے، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، انرچ نورٹی، لنگی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube