کراچی ٹیسٹ: قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر مشکلات کاشکار

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: کرکٹ جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔

پہلے روز مہمان ٹیم کو 220رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد میزبان پاکستان کرکٹ ٹیم ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھانے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر محض 33رنز کے مجموعی اسکور 4وکٹیں گنوادیں۔
پاکستان کو پہلی اننگز میں حریف ٹیم کی سبقت ختم کرنے کیلیے مزید 187رنز درکار ہیں جبکہ 6وکٹیں باقی ہیں۔

اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں افریقی ٹیم 220رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

جنوبی افریقہ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم نے شروع میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم 30 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گری جب ایڈن مارکرم صرف 13رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر سلپ میں عمران بٹ کو کیچ دے بیٹھے، وین ڈیر ڈوسن 13رنز بنا کر بابراعظم کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر نے پاکستانی بولرز کیخلاف مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ 58 بنا کر نعمان علی کا شکار بنے، افریقی ٹیم کے سینئیر بلے باز فاف ڈو پلیسی 23 رنز بناسکے، ٹیمبا باوما نے 17رنز بنا کر حسن علی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان ڈی کوک 15 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

پہلے دن کے چائے کے وقفے کے بعد جارج لنڈے 35رنز بناکر حسن علی کا شکار بنے، وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث جنوبی افریقی ٹیم دباؤ کا شکار رہی۔ کیشو مہاراج اور انرچ نورٹی بغیر کوئی رن بنائے یاسر شاہ کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے یاسرشاہ نے 3وکٹیں حاصل کیں، ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی نے 2وکٹیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 13 سال بعد پاکستان آئی ہے اور اس حوالے سے انہیں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کراچی کے تاریخی نیشنل اسٹیڈیم میں عمران بٹ اور نعمان علی نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا بھی پلان تھا ٹاس جيت کر بيٹنگ کرتے لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔ پاکستان ٹیم میں اسپنر نعمان علی اور اوپنرعمران بٹ ڈيبيو کر رہے ہيں۔

دوسری جانب کراچی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اسٹیڈیم کی اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ شہر میں ٹریفک کی روانی رواں رکھنے کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔

کراچی ٹیسٹ: کون کون سی سڑکیں بندہونگی؟، نیاٹریفک پلان جاری

پچ رپورٹ

سابق کپتان وسیم اکرم نے بتایا کہ پچ پر گھانس نہیں ہے بلکہ بالکل فلیٹ ہے۔ میچ میں کم سے کم دو اسپنرز کو شامل کیا جانا چاہیئے۔ اگلے پانچ روز تک کراچی کا موسم خشک اور سرد رہے گا، بارش کا امکان نہیں۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، محمد رضوان، حسن علی، فواد عالم، شاھین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، نعمان علی، یاسر شاہ۔

جنوبی افریقہ

کپتان کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسی، رسی وین ڈیر ڈوسن، ٹیمبا باوما، جارج لنڈے، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، انرچ نورٹی، لنگی نگیدی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube