جنوبی افریقا کی دفاعی حکمت عملی نہیں ہوگی،مارک باؤچر

SAMAA | - Posted: Jan 25, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 25, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: پی سی بی

جنوبی افریقی ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے بتایا ہے کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کيلئےکمبی نیشن بنالیا ہے،سرپرائز بھی ہوسکتے ہيں۔ انھوں نے واضح کیا کہ جنوبی افریقا کی دفاعی حکمت عملی نہیں ہوگی بلکہ پاکستان کی 20وکٹيں لينے کيلئے جائيں گے۔

پیر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقی ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ پاکستان کے خلاف اچھی تیاری کی ہے،امید ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مارک باؤچرنےتسلیم کیا کہ بائيوسکيورببل کے عادی ہوگئے ہیں مگر یہ سلسلہ جتنا جلدی ختم ہو اچھا ہے۔

مارک باؤچر نے اپنے دور کرکٹ سے متعلق بتایا کہ جب ہم پاکستان کھیلنے آتے تھے اس وقت کنڈیشن مختلف ہوا کرتی تھیں تاہم اس سیریز میں ریورس سوئنگ ایک اہم ہتھیار ہوسکتی ہے۔

موجودہ سیریز سے متعلق جنوبی افريقی کوچ کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں بڑا اسکور بہت اہمیت کا حامل ہوگا،پاکستانی کپتان بابراعظم بہت اچھے پليئرہیں،تاہم پاکستان کے کسی ایک کھلاڑی کو ٹارگٹ نہیں کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube