تھر سائیکل ریس میں پاکستان آرمی اے کا پہلا نمبر

SAMAA | - Posted: Jan 25, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 25, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ایونٹ میں 8 ٹیموں نے شرکت کی

THAR CYCLE RACE

پاک فوج اور سول انتظاميہ کے اشتراک سے ہونے والی تين روزہ سائيکل ريس مٹھی ميں اختتام پذیر ہوگئی۔

سياحت کے فروغ کے ليے تھرپارکر ميں سائيکل ريس کا انعقاد کیا گیا جس میں حيدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور ٹھٹھہ سميت 8 ٹيموں نے شرکت کی۔ شرکاء نے تين مراحل ميں 180 کلو ميٹر کا فاصلہ طے کيا۔

پاکستان آرمی اے نے ميدان مار ليا جبکہ کراچی اے دوسرے نمبر پر رہی۔ 70 کلو ميٹر کی اسکريچ ريس کراچی ٹيم اے کے نام رہی، 52 کلو ميٹر کی ٹيم ريس ميں پاکستان آرمی اے ٹيم نے ميدان مار ليا جبکہ 42 کلو ميٹر انفرادی ريس ميں آرمی کے محمد بلال فاتح رہے۔

ريس جيتنے والوں ميں انعامات تقسيم کيے گئے جبکہ تقريب ميں سندھی ثقافت کو بھی اجاگر کيا گيا۔

اختتامی تقریب میں سول و فوجی حکام کے علاوہ طلبہ اور شہريوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فوجی جوانوں نے مہارت اور پريڈ کا مظاہرہ کيا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube