جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Babar Azam

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بلے باز بابر اعظم کریں گے۔ اسکواڈ میں بابراعظم کے علاوہ عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افريقہ کے درمیان پہلا ٹيسٹ 26 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4فروری سے شروع ہوگا۔

کراچی میں پہلے ٹیسٹ سے متعلق سیکیورٹی کے انہتائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔

کراچی ٹیسٹ: کون کون سی سڑکیں بندہونگی؟، نیاٹریفک پلان جاری

 نظرثانی شدہ ٹریفک پلان

پلان کے تحت قریبی سڑکیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک بند رہیں گی۔

کارساز روڈ اسٹیڈیم فلائی اوور تک کھلا رہے گا جبکہ آغا خان اسپتال سے متصل سڑک بھی نیو ٹاؤن تک معمول کے مطابق کھلے رہے گی۔

کراچی ٹیسٹ کے دوران 26 سے 30 جنوری تک صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک اسٹیڈیم فلائی اوور سے حسن اسکوائر تک دونوں روڈ مکمل طور پر بند رہیں گے جبکہ ڈالمیا سے متصل اسٹیڈیم کی عقبی سڑک صرف مکینوں کیلئے کھلے رہے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube