Friday, January 15, 2021  | 30 Jamadilawal, 1442
ہوم   > کھیل

دورہ جنوبی افریقہ: قومی ٹیم کااعلان 15جنوری کو کیاجائے گا

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2021 | Last Updated: 2 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2021 | Last Updated: 2 days ago

مصباح اور بابر سے بھی مشاورت کی جائیگی

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 15جنوری کو کراچی میں کیا جائے گا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے 20رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان 15جنوری کو کیا جائے گا۔

محمد وسیم نے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد حتمی 16رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابر اعظم سے بھی مشاورت کی جائیگی۔

انھوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں بابراعظم کی عدم موجودگی، کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس اور غیرمعیاری سلیکشن کے باعث قومی کرکٹ ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube