Friday, January 15, 2021  | 30 Jamadilawal, 1442
ہوم   > کھیل بلاگز

کرکٹ پر تنقید سے ہماری بہتری ہوگی، وقاریونس

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2021 | Last Updated: 2 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2021 | Last Updated: 2 days ago

يہ کہنا غلط بات ہے کہ ميں ٹيم چھوڑ کر آگيا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقاريونس نے کہا ہے کہ خبروں کو خبروں کی حد تک رہنے ديں،جب تک کليئرنہ ہوں،نیوزی لینڈ کے دورے ميں جتنی تياری کرنی چاہئے تھی وہ نہ کرسکے اور14دن کمرے ميں بند رہنے سے کھلاڑيوں کو مسائل ہوئے۔وقاريونس نے وضاحت دی کہ پچھلے7ماہ سے فيملی سے نہيں ملا تھا اوريہ کہنا غلط بات ہے کہ ميں ٹيم چھوڑ کر آگيا تھا۔

بدھ کوقومی کرکٹ ٹيم کےبولنگ کوچ وقاريونس نے ميڈيا سے گفتگو میں کہا کہ کسی چيز کے پيچھے چھپنے کيلئےنہيں آيااورہرچيز حقائق کيساتھ بتاؤں گا۔

وقاريونس نےتسلیم کیا کہ نيوزی لينڈ کا دورہ ٹف تھا اور مشکلات تھيں،کرونا کے مسائل اورقرنطينہ کی مشکلات کا سب کو علم ہے۔

انھوں نےکہا کہ پہلا ٹيسٹ بہت اچھا کھيلے لیکن دوسرے ٹيسٹ ميں اچھا نہيں کھيلےاورجوچاہتے تھے وہ نہ کرسکے۔وقاريونس نےکہا کہ سیریز میں کيچزڈراپ ہوئے جس کے باعث نتيجہ وہ نہيں آيا جو ہم چاہتے تھے۔

مستقبل کےبارے میں وقاريونس نے کہا کہ جنوبی افريقہ کيخلاف سيريز ميں اچھا کھيل پيش کرنے کی کوشش کرينگے تاہم کرونا کے حالات ميں کسی کو کھلائيں تو مشکلات ہونگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ نسيم شاہ ٹيلنٹڈ بالر ہے، وہ سری لنکا کيخلاف ہوم سيريز ميں اچھا کھيلا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہميشہ جارحانہ سوچ رکھی ہے اورچاہوں گا کہ ٹيم بھی جارحانہ کھيلے۔

وقاريونس نےبتایا کہ بطورکھلاڑی، کپتان اور کوچ ہميشہ ٹيم کواچھا کرنے کی کوشش کی ہے۔

فاسٹ بالر محمدعامر سے متعلق وقاريونس نے کہا کہ محمد عامر کے بيانات پر تکليف اور دکھ ہوا،کوئی شک نہيں کہ محمد عامر بہترين کرکٹر ہيں لیکن عامر نے جس طرح کرکٹ چھوڑی وہ مايوس کن ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ محمد عامر کو ٹيم ميں واپس لانے کيلئے تو ميں سب سے لڑا تھا اور اس وقت کے چيئرمين نجم سيٹھی اورٹيم کے لڑکوں سے بھی بات کی تھی۔

کرکٹ کمیٹی پرانھوں نے کہا کہ منگل کو کرکٹ کميٹی کی ميٹنگ اچھی تھی اور يہ ريگولر ہونی چاہئے،کرکٹ کی بہتری کيلئے اقدامات پر بات چيت ہونی چاہئے۔

وقاريونس نےکہا کہ نئی سليکشن کميٹی آئی ہے اور اب وہ کھلاڑی منتخب کرے گی،جو بھی ہوگا وہ انشاء اللہ پاکستان کی بہتری کيلئے ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube