Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > کھیل

عمرگل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ مقرر

SAMAA | - Posted: Jan 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمرگل کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں بطور بولنگ کوچ منتخب کرلیا۔

سابق فاسٹ بولر پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے باقاعدہ بالنگ کوچ کی حثیت سے نظر آئیں گے۔

عمرگل اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان معملات طے پاگئے ہیں جبکہ سابق کرکٹر نے ليول2 کوچنگ کورس بھی کررکھا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمرگل کے تجربے سے نوجوان کرکٹرز محمد حسنین، نسیم شاہ اور عثمان شنواری کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔

عمرگل نے کئی سال اپنی جراح مزاج بالنگ کے باعث ٹی 20 فارمیٹ پر حکمرانی کی، اس موقع پر کوئٹہ ٹیم کے اوپنر نے مزید کہا کہ گزشتہ سیزن میں عبدالرزاق کی غیر معمولی خدمات کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

سابق کرکٹر عمرگل نے پاکستان کی جانب سے 47 ٹیسٹ، 130 ون ڈے اور 60 ٹی20 میچز کھیلے اور بالترتیب 163، 179اور 85 وکٹیں حاصل کیں۔

عمرگل نے پی ایس ایل کے پہلے دو سیزن میں گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

دوسری جانب گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان کو یقین ہے کہ یہ اقدام ٹیم کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مقامی اور غیر ملکی دونوں آپشنوں کو دیکھا اور محسوس کیا کہ جدید دور کی کرکٹ کو سمجھنے کی وجہ سے وہ گل ہمارے لیے بہترین انتخاب ثابت ہونگے۔

عمرگل نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔ ہمارے پاس زبردست نوجوان فاسٹ بولرز ہیں اور میں ان کے ساتھ کام کرنے کا انتظار نہیں کرسکتا۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ندیم عمر اور معین خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ اس نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے موقع فراہم کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں بالنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے عبدالرزاق بورڈ پالیسی کے باعث گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہونگے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈرافٹنگ کے بعد کوئٹہ کی ٹیم کی ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: سرفراز احمد (کپتان)، کرس گیل، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود، انور علی، ٹام بینٹم، عثمان شنواری، کیمرون ڈیلپورٹ، قیس احمد، عبدالناصر، صائم ایوب، آرش علی خان، ڈیل اسٹین اور عثمان خان شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube