پاکستان سپرلیگ 6 کیلئے کھلاڑیوں کا چناؤ جاری

SAMAA | - Posted: Jan 10, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 10, 2021 | Last Updated: 4 months ago

شائقین کا فیصلہ جلد ہوگا

پاکستان سپر ليگ کے چھٹے ايڈيشن کی ڈرافٹنگ تقریب لاہور میں جاری ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کی پہلی پک میں وائلڈ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے حسن علی کا انتخاب کرلیا۔

روٹی گینگ کے نام سے مشہور شاداب خان، فہیم اشرف اور حسن علی پی ایس ایل سکس میں ایک ساتھ کھیلیں گے ملتان سلطانز نے پہلی پلاٹینئم پک میں آسٹریلیا کے کرس لین کو منتخب کیا ہے۔

لاہور قلندرز نے افغانستان کے راشد خان کو چُن لیا۔ پشاور زلمی نے جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کو پلاٹینیم کیٹگری میں منتخب کرلیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کی پہلی باری میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور دوسری میں انگلینڈ کے ٹام بین ٹن کو منتخب کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے پی ایس ایل پوری قوم کا برینڈ ہے۔ پاکستان آکر کھیلنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کرونا وائرس کی وجہ سے اس بار میچز دو اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ حکومت نے اجازت دی تو شائقین اسٹیڈیم آئیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube