ہرشل گبز کراچی کنگزکے کوچ مقرر

SAMAA | - Posted: Jan 2, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 2, 2021 | Last Updated: 6 months ago

فوٹو: کرک ٹریکر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی فاتح ٹیم کراچی کنگز نے ہرشل گبز کو اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

سابق آسٹریلین کرکٹر و کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کے انتقال کے بعد سابق جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز کو ہیڈ کوچ کی ذمےداریاں دی گئیں ہیں۔

ہرشل گبز نے جنوبی افریقہ کیلئے 90ٹیسٹ،248 ون ڈے،23ٹی20 کھیلے، دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے ہرشل گبز نےون ڈےمیں8094،ٹیسٹ میں6167،ٹی20 میں400رنزبنا رکھے ہیں۔

سابق جنوبی افریقی اوپنر ہرشل گبز نے لنکن پریمئیر لیگ میں بھی کوچنگ کےفرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ہرشل گبزنے 14سال انٹرنیشنل کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی،وہ عالمی کرکٹ میں ایک اوور میں 6چھکے لگانے والے دنیا پہلے کھلاڑی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 24ستمبر کو سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube