Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ 431 رنز بناکر آؤٹ

SAMAA | - Posted: Dec 27, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 27, 2020 | Last Updated: 11 months ago
NZ Pak test

فوٹو: گیٹی امیجز

میزبان ٹیم نیوزی لیںڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف 431 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان کین ولیمسن نے 129 رنز کی انگگز کھیلی۔

ماؤنٹ مائونگنئی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم نے 13 رنز کے اسکور پر کیوی ٹیم کی 2 وکٹیں گرا دی تھی لیکن اس کے بعد خراب فیلڈنگ اور کیچز چھوڑنے کے باعث نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم ہوتی گئی۔

تیسری وکٹ 133 رنز کے اسکور پر گری جب راس ٹیلر 70 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان کین ولیمسن کے بھی 2 کیچز ڈراپ ہوئے جس کے بعد وہ سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ واٹلنگ نے 73 اور ہینری نیکلس نے 56 رنز اسکور کیے۔

فاسٹ بولر شاھین شاہ آفریدی نے 4 اور یاسر شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube