Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > کھیل

چیلنجرز نے ویمن ٹی20 ٹرائنگولر چیمپئن شپ جیت لی

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پہلی نیشنل ٹرائنگولر ٹی 20 ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ چینلجرز نے جیت لی، فائنل میں ڈائنامائٹس کو 7 رنز سے شکست کا سامان کرنا پڑا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلی بار ویمن ٹی 20 ٹرائنگولر کرکٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل ٹرائنگولر ٹی 20 ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل چیلنجرز اور ڈائنامائٹس کے درمیان ہوا۔ منیبہ علی کی قیادت میں چیلنجرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں کائنات حفیظ کی 31 رنز کی اننگز کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، فاطمہ ثناء نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 24 رنز بنائے۔

ڈائنامائٹس کی جانب سے سبحانہ طارق نے 37 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

چیلنجرز کے 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈائنامائٹس کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بناسکی۔ ناہیدہ خان کی 37 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز اور کائنات امتیاز کے ناقابل شکست 32 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آئے۔

چیلنجرز کی جانب سے سیدہ عروبہ شاہ نے 21 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کائنات امتیاز کو سیریز اور کائنات حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube