پوليس سے جھڑپوں ميں کچھ افراد زخمی
ارجنٹائن کےعظيم فٹبالر ڈياگو ميراڈونا کی آخری رسومات ادا کردی گئيں۔آخري ديدار کيلئے پرستاروں کے رش رہا اور پوليس سے جھڑپوں ميں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے۔
بیونس آئرس ميں عظيم فٹبالرميراڈونا کی آخری رسومات ميں مداحوں کی بڑی تعداد امڈآئی۔ میراڈونا کی میت صدارتی محل میں رکھی گئی۔ پرستار نم آنکھوں کے ساتھ اپنے ہيرو کو الوداع کہنے پہنچے۔ اس دوران قطارتوڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش پر پولیس اور مداحوں کے درمیان جھڑپيں بھی ہوئیں۔عظيم فٹبالر کی بيونس آئرس کے قبرستان ميں تدفين کردی گئی۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ڈياگو ميراڈونا نے ارجنٹائن کو1986 کا ورلڈ چيمپيئن بنوايا۔انہيں پيلے کے ہمراہ صدی کا عظيم ترين فٹبالر قرارديا گيا۔
The scenes in Argentina are unbelievable.
Thank you, Diego Maradona 🙏 pic.twitter.com/jMZOYnvidh— Goal (@goal) November 27, 2020