Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

ایس اوپیزکی خلاف ورزی،نیوزی لینڈ بورڈ کی پاکستان ٹیم کووارننگ

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بائیوسیکور ببل کی خلاف ورزیاں

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈنےپاکستان کرکٹ ٹیم کوایس اوپیزکی خلاف ورزی پراہم وارننگ جاری کردی ہے۔

نیوزی لینڈ کےشہرکرائسٹ چرچ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کےکچھ کھلاڑیوں نےایس او پیز کی خلاف ورزی پر پوری ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

ٹیم ہوٹل کےسی سی ٹی وی کیمرےکی فوٹیج میں کھلاڑیوں کو آئیسولیشن کے پہلے روز ہی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے دیکھا گیا۔

کرکٹ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو تنبیہ کی گئی اور واضح کہا گیا کہ ایس او پیز کی مزید ایک خلاف ورزی پرپاکستانی ٹیم واپس بھجوا دیں گے۔ وسیم خان نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو 6 مثبت کرونا ٹیسٹ آنے سے بھی آگاہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیف ایگزیکیٹو وسیم خان نے نیوزی لینڈ بورڈ کی جانب سے وارننگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ حکام نےبائیوسیکور ببل کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا ہے۔

وسیم خان نےکھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ ملک کی عزت و احترام کا خیال کریں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے یہ مشکل وقت ہے۔

چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے نام اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ 14 دن صبرکر لیں، اس کے بعد آپ کو باہر جانے اور گھومنے پھرنےکی آزادی ملے گی۔

قومی کرکٹرز کےغیر ذمہ دارانہ رویے کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق اور مینیجر کو کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کا حکم دے دیا گی ہے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کے رویے نے مشکل صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ ٹیم منجمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اب کوئی بھی کھلاڑی غیر ذمہ دارانہ سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو واپس بھیج دیا جائے گا۔پی سی بی نے ضابطہ اخلاق پرعمل نہ کرنے والےکھلاڑیوں کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ ملکی وقار کا خیال کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube