Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > کھیل

کرائسٹ چرچ: پاکستانی اسکواڈ کے 6 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago

نیوزی لینڈ کے دورے میں کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں موجود 6 کھلاڑیوں کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

غیرملکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا۔ پاکستان کے 6 کھلاڑیوں کی کرونا رپورٹ مثبت آنے کی نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

ان تمام 6 کھلاڑیوں کو آئسولیشن مرکز کے شعبہ قرنطینہ میں منتقل کیا جارہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو پریکٹس کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

پاکستان روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے کرونا ٹیسٹ ہوئے تھے۔ ان میں سے صرف فخر زمان کو کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر نیوزی لینڈ جانے سے روک دیا گیا تھا۔

کرکٹ نیوزی لینڈ کے جانب سے چھ کھلاڑیوں کی رپورٹ مثبت آنے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا تاہم یہ بھی کہا گیا کہ حکومتی نظام بھرپور انداز میں کام کررہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube