ارجنٹائن کے شہرہ آفاق فٹبالر ميراڈونا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی عمر 60 برس تھی۔
فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی میرا ڈونا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، انہوں نے ارجنٹائن کی طرف سے 4 فٹبال ورلڈ کپ کھيلے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میراڈونا کا انتقال گھر پر ہوا، 2 ہفتے قبل ان کی برین کلوٹ کی ایک سرجری ہوئی تھی۔
میراڈونا منشیات اور شراب کی لت کے باعث کئی بار تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کئے گئے، ہر موقع پر ان کے مداحوں کی جانب سے اپنے محبوب فٹبالر کی صحت کیلئے دعائیں کی گئیں۔
میرا ڈونا نے 1986ء میں ارجنٹائن کو ورلڈ کپ کا فاتح بنوایا تھا، فائنل میں انگلینڈ کیخلاف ان کا گول کافی متنازع رہا، جو انہوں نے ہاتھ سے کیا تھا۔