Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > کھیل

ورلڈکپ 1999ء کے بعد نيب نے بلايا، شعیب اختر

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago

اردو بولنے والوں نے بہت سپورٹ کيا

دنیا کے تیزترین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ذہنی طور پر 2005ميں ريٹائرڈ ہوگيا تھا، 2005 کے بعد ميری باڈی جواب دے گئی تھی، آج کی گنز میری رفتار170کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کرتیں۔

شعیب اختر سماء کے پروگرام اسپورٹس ایکشن کہا کہ سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے میرا رن اَپ ٹھیک کرایا، وسيم اکرم نےکریئر کے دوران بہت سپورٹ کيا۔ خواہش ہے فرسٹ کلاس کرکٹرز زيادہ سے زیادہ کمائيں، نوجوان کرکٹرزکی تربيت کرنا بہت ضروری ہے،چيئرمين پی سی بی بنا تو تنخواہ نہيں لوں گا۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ 1993 میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رہتا تھا جہاں اردو بولنے والوں نے بہت سپورٹ کيا، مجھے فائرنگ کے دوران بحفاظت گراؤنڈ لے جاتے، ميں نے مہاجر لڑکوں کی وجہ سے کرکٹ کھيلی۔

شعیب اختر نے سیاست میں آنے کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی ميں اليکشن لڑوں تو جيت جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا 1994 کے بجائے1997 میں ڈیبیو ہوا، 1999 کے ورلڈکپ کے بعد نيب نے بلايا۔

شعیب اختر نے یوٹیوب فالوورز کی تعداد بڑھانے کے الزام کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ میرے دل میں بھارت کےلیے کوئی نفرت نہیں، پاکستان کو ضرورت پڑی تو ایل او سی پر موجود ہونگا۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ 2002 ميں فکسرز کو ہوٹل کے کمرے ميں بند کرکے پیٹا، مجھے گاڑيوں، گھر اور پيسوں کے علاوہ کپتانی کی آفر تھی مگر انکار کرديا۔

شعیب اختر نے سابق انگلش آل راؤنڈر اينڈريو فلنٹوف نے کہا تم لڑکيوں کی طرح بالنگ کرتے ہو، فلنٹوف پاکستان آيا تو گن گن کرگينديں ماريں۔

انہوں نےکہا کہ آصف جيسا بالر کرکٹ کی تاريخ ميں نہيں آيا،آصف کو ايک نہيں دو بلے مارنے چاہيے تھے۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Irfan  November 23, 2020 9:38 am/ Reply

    Star. Pakistani

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube