Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > کھیل

بنگلہ دیشی کرکٹر سنجیدہ اسلام کا پچ پر شادی فوٹوشوٹ

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago

زندگی کےاہم ترین موقع پربھی کرکٹ سےمحبت کااظہار

بنگلہ دیشی قومی کرکٹ ٹیم کی 23 سالہ بلے باز سنجیدہ اسلام نے اپنی شادی پر کرکٹ کی پچ پر فوٹو شوٹ کرایا۔

فوٹو شوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروسی لباس اور زیورات پہنے سنجیدہ اسلام ایک گراؤنڈ میں موجود ہیں اور ہاتھ میں پھولوں کے بجائے کرکٹ کا بلا تھاما ہوا ہے۔

سنجیدہ 4 اپریل 1997ء کو بنگلا دیش کے شمالی ضلع رنگ پور میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کی شادی رنگ پور ہی سے تعلق رکھنے والے ایک فرسٹ کلاس کرکٹر میم مصدق سے ہوئی ہے۔

سنجیدہ نے اگست 2012ء میں آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ سن 2018ء کی ویمنز ایشیا کپ کی فاتح بنگلا دیشی ٹیم کی رکن بھی تھیں۔ ٹی 20 میچز میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 71 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube