Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > کھیل

باکسرعامرخان پاکستانی سیاست میں قدم رکھنے کو تیار

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان بھی پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کا ارادہ کر رہے ہیں جس کیلئے انہوں نے اپنے مداحوں سے رائے طلب کرلی۔

عامر خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ان سے متعدد بار پوچھا گيا ہے کہ کيا وہ پاکستانی سياست ميں آئيں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کے بارے میں پوچھا جانا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور حقيقت یہ ہے کہ وہ پاکستان کی خدمت بھی کرنا چاہتے ہيں۔

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کئی شعبوں میں کام کرکے پاکستان کو ایک اچھا مقام دلوانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے فلپائنی باکسر مینی پیکاؤ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پرانے دوست بھی سیاست میں آکر ملک کیلئے بڑے کام کررہے ہيں۔

عامر خان نے سیاست میں آنے کے اہم فيصلے پر اپنے فالوورز سے رائے بھی مانگ لی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube