Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > کھیل

زمبابوے کے بھارتی کوچ پاکستان کیوں نہیں آئے؟

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: کرک انفو

پاکستان کے دورے پر آئی زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و سابق بھارتی کرکٹر لال چند راجپوت ٹیم کے ہمراہ سیریز سے دستبردار ہوگئے۔

زمبابوے ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 کے مختصر فارمیٹ کے لیے دورہ پاکستان پہنچی تاہم اس موقع پر زمبابوے ٹیم کے ہیڈ کوچ پاکستان کے دفتر خارجہ سے کلیئرنس ملنے کے بعد بھی پاکستان نہیں آئے۔

راجپوت دورے سے قبل زمبابوے کے تربیتی کیمپ کا حصہ تھےتاہم بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت داخلہ نے راجپوت کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی۔

لال چند راجپوت نے 1985 اور 1987 کے درمیان 6 میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی جس میں 4ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ ٹیم کو 2019 ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے میں ناکامی کے بعد اگست 2018 میں اسے زمبابوے کا کل وقتی کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے بعد میں ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہرارے میں بھارت کے سفارتخانے نے انہیں خط لکھا ہے جس میں راجپوت کو پاکستان آنے سے استثنیٰ دینے کی استدعا کی گئی جبکہ ہرارے میں پاکستان کے سفارتخانے نے راجپوت کو ویزا جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے آئی سی سی سے ویزوں کی یقین دہانی مانگی تھی۔

وسیم خان نےبین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ یہ آئی سی سی کا معاملہ ہے، ہم نے خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔

زمبابوے ٹیم دورے پاکستان کے دوران راولپنڈی میں 3ایک روزہ میچز میں حصہ لے گی۔ سیریز کا باقائدہ آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا جبکہ دوسرا ون ڈے یکم اور تیسرا 3 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق 12 بجے شروع ہوگا۔

تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 7 ، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل زمبابوے ٹیم نے2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد 2015 پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube