Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

نیشنل ٹی20کپ،ایک کھلاڑی سےمبینہ بکی کارابطہ

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2020 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2020 | Last Updated: 5 days ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران مبینہ بکی  نےایک کھلاڑی سے رابطہ کیا ہے۔

ڈائریکٹرپی سی بی اینٹی کرپشن اور سیکورٹی لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف محمود نے بتایا کہ کھلاڑی کی جانب سے اطلاع کرنے  پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ  نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

انہوں نےکھلاڑی کےاس عمل کو قابل ستائش قرار دیا اور بتایا کہ اس کھلاڑی سے رابطہ کیا ہے اور اینٹی کرپشن کوڈ کی پاسداری کرتے ہوئےاینٹی کرپشن آفیسرکو مبینہ رابطے کی کوشش سے  متعلق اطلاع دینے پر اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ یہ ہماری طرف سے کھلاڑیوں کو انسداد بدعنوانی  سے متعلق باقاعدگی سے دئیے جانے والے لیکچرز اور پھر کھلاڑیوں کی اس کوڈ کےتحت  اپنی ذمہ داریوں سےمکمل  آگاہی کی ایک واضح مثال ہے، ہمارے لیے بھی یہ ایک حوصلہ افزاء عمل ہے کیونکہ کرکٹرز کا یہ رویہ  پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ پر کھلاڑیوں کے اعتماد کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ آصف محمود نے کہا کہ اس اطلاع کے بعد پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اپنی تحقیقات کے دوران کچھ حساس معلومات حاصل کیں، جنہیں مزید چھان بین کی غرض سے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  فی الحال تحقیقات  جاری ہیں لہٰذا وہ اس اطلاع سے متعلق مزید کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے تاہم آئی سی سی کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے پی سی بی معلومات کے  تبادلے  کی غرض سے  تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت پر کرکٹ کی عالمی تنظیم کو مسلسل آگاہ کرتا رہے گا۔

ڈائریکٹر پی سی بی  اینٹی کرپشن اور سیکورٹی نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ چند بدعنوان عناصر کی وجہ سے کھیل کو خطرہ لاحق ہے اور یہ عناصراپنے ذاتی فوائد کی غرض سے کرکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنے  کی کوشش کرتے ہیں تاہم بلاشبہ اگر کھلاڑی اینٹی کرپشن کوڈ پر سختی سے عمل کرتے رہیں اور ان عناصر کی جانب سے رابطے کی کسی بھی کوشش کے بارے میں اینٹی کرپشن آفیسر کو مطلع کرتے رہیں تو ہم اجتماعی طور پر ان عناصر کو شکست دے سکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube