Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

یوگنڈا: اپنی ہی ٹیم کیخلاف گول فٹبالر کی جان لے گیا

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2020 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2020 | Last Updated: 6 days ago

یوگنڈا میں ایک فٹبال میچ کے دوران غلطی سے اپنی ٹیم کیخلاف گول کر دینے پر ایک فٹبالر کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چرچل اویسی نامی 22 سالہ فٹبالر سے مقامی لیگ کے میچ کے دوران غلطی سے گول ہوجانے پر اس کی ٹیم کے چند ساتھیوں نے اسے زدو کوب کیا۔

دفاعی کھلاڑی چرچل اویسی نے میچ کے دوران ایک موقع پر گیند کو دور کرنے کی کوشش کی، مگر غلطی سے وہ اس کی ٹیم کے ہی گول پوسٹ کے اندر چلی گئی اور مخالف ٹیم کیلئے گول اسکور ہوگیا۔ میچ ختم ہونے کے بعد چرچل کی ٹیم کے ساتھیوں نے اس کو لاتوں اور گھونسوں سے مارا لیکن انہیں دیگر افراد نے چرچل سے دور ہٹادیا۔

تاہم واپسی کے موقع پر ایک کھلاڑی نے سائیکل پر جاتے چرچل کو دھکا دے کر زمین پر گرا دیا، اس کے سبب چرچل کو شدید چوٹیں آئیں۔ بعد ازاں اسے فوری طور پر طبی مرکز لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس نے مارپیٹ میں ملوث 2 کھلاڑیوں کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube