Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > کھیل

نیوزی لینڈ کے معمر ترین سابق کرکٹر انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کھلاڑی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر جان رچرڈ ریڈ 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی جان رچرڈ ریڈ نے 58 میچوں میں کیوی ٹیم کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے 3 ہزار 400 سے زائد رنز بنائے، ان کے کیریئر میں 6 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں شامل تھیں، انہوں نے 33.4 کی اوسط سے 85 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

جان آر ریڈ نے 246 فرسٹ کلاس میچوں میں 16 ہزار 123 رنز بنائے جبکہ اسپن اور میڈیم پیس بولنگ میں 466 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

جان رچرڈ ریڈ 3 جون 1928ء کو آکلینڈ میں پیدا ہوئے تھے، 92 سالہ کھلاڑی کی موت سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا تاریخ باب بند ہوگیا، جان رچرڈ ریڈ نے دو دہائیوں پر مشتمل شاندار ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube