Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

کراچی سی ویوپر کچرا دیکھ کروسیم اکرم کی اہلیہ افسردہ

SAMAA | - Posted: Oct 5, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 5, 2020 | Last Updated: 1 year ago

کراچی میں ساحل سمندر پر کچرے کی بھرمار دیکھ کر نامور کرکٹر وسيم اکرم کی اہليہ شنيرا اکرم بھی بول پڑيں۔

شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ہمارا شہر بيمار ہے اور تکليف ميں ہے، لوگ “رو” رہے ہيں، بچے گندگی ميں کھيل رہے ہيں، ہم مدد کو پکارتے ہيں ليکن کوئی سُننے والا نہيں، يہ صورتحال ہمارے شہر کے عوام اور کلچر کيلئے باعث شرم ہے‘‘۔

سی ویو پر گندگی کے ڈھير ديکھ کر سابق کپتان وسيم اکرم کہتے ہيں کہ ساحل کی حالت شرمناک ہے اس کے ذمہ دار کوئی اور نہيں بلکہ بطور قوم ہم خود ہيں۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ سوچا تھا ہفتے کا پہلا دن ہے مزہ آئے گا لیکن اہليہ کو سی ويو لاکر بہت بڑی غلطی کر دی۔

یاد رہے کہ شنيرا اکرم نے اس سے قبل بھی گندگی کی نشاندہی کرکے ساحل کو صاف کرنے ميں کردار ادا کيا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube