Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

سلیم ملک پابندی کیس،انصاف پرفیصلےکےلیےپُرامید ہوں،سابق کپتان

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 1 year ago

سابق کرکٹرسلیم ملک کی تاحیات پابندی کے خاتمے کے لیے اپیل کیس کی سماعت کا آغاز ہوگیا ہے۔

عدالت میں پی سی بی اورسابق کپتان سلیم ملک کے وکلا نے جواب جمع کروا دیا ہے۔پی سی بی کے خودمختارایڈجیوڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں سلیم ملک کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے بعد سابق کپتان سلیم ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پُرامیدہوں کہ انصاف پر فیصلہ ہوگا اور انہيں ان کا حق ملے گا۔

سلیم ملک کے وکیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اپیل کا جواب جمع کروادیا ہے،پی سی بی کے جواب کی کاپی آج موصول ہوئی ہے،آئندہ سماعت کا بحث کا سلسلہ شروع ہوگا۔

کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube