Sunday, November 29, 2020  | 12 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > کھیل

بارسلونا سے لوئس سوریز کے جانے پر میسی کی تنقید

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بشکریہ ٹیم ٹاک

ہسپانوی کلب بارسلونا سے معروف فٹ بالر لوئس سوریز کے نکلنے پر اسٹار فٹ بالر میسی نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذمہ دار کلب کے چیف ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے بارسلونا کی جانب سے لوئس سوریز کو کلب سے نکالنے کے اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھی زیادہ اچھے برتاؤ کے مستحق تھے۔

میسی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ لوئس سوریز کو کلب سے نہیں نکالنا چاہیے تھا۔ سوریز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میسی نے کہا کہ انہیں کسی اور ٹیم کے لباس میں دیکھنا میرے لئے حیران کن ہوگا۔

لوئس سوریز کا شمار بارسلونا کلب کی تاریخ کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے انفرادی اور اجتماعی طور پر بہت کامیابیاں سمیٹیں۔ واضح رہے کہ یوراگوئے سے تعلق رکھنے والے فٹبالر لوئس سوریز بارسلونا کلب کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 283 میچوں میں حصہ لیا اور 198 گول کئے۔

یہ 33 سالہ کھلاڑی 4 مرتبہ لا لیگا ٹائٹل، 4 کوپا ڈیل ریز، چیمپئنز لیگ اور کلب ورلڈ کپ کے اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔ انہوں اب کم تنخواہ پر ایٹلیکٹکو میڈرڈ کیساتھ 2 سالہ معاہدہ کیا ہے۔

بارسلونا نے سوریز پر واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ کلب کو اب ان کی ضرورت نہیں ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube